مسلسل سگریٹ نوشی کو صحت کیلئے انتہائی مضر تصور کیا جاتا ہے لیکن تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کبھی کبھار سگریٹ نوشی کر لینا بھی کینسر جیسے امراض کی بنیاد رکھ سکتا ہے، سگریٹ نوشی سے امراض قلب اور پھیپھڑوں کے کینسر جیسی خطرناک بیماریاں جنم لیتی ہیں، سگریٹ نوشی سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن ناممکن نہیں، ذیل میں کچھ ایسے مشورے درج کیے گئے ہیں جو اس بری عادت سے جان چھڑانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں

سگریٹ نوشی ترک کرنے کا ایک آسان طریقہ چیونگ گم کا استعمال ہے، جب بھی آپ کا سگریٹ نوشی کا دل چاہے تو آپ چیونگ گم چبانا شروع کر دیں

جب سگریٹ نوشی کی طلب ہو تو ایک سے دو گلاس پانی پی لیں، اس سے آپ سگریٹ نوشی کی طلب کو بہت حد تک کم کر سکتے ہیں

اپنے فارغ اوقات کے لیے کسی ایسے دوست کا انتخاب کریں جسے سگریٹ نوشی سے نفرت ہو اس سے آپ کو سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پانے میں مدد ملے گی

اپنی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں

جب آپ کا سگریٹ نوشی کا دل چاہے تو ایک گلاس گرم دودھ پی لیں

سگریٹ نوشی کی سب سے زیادہ طلب فارغ اوقات میں ہوتی ہے اس لئے فارغ بیٹھنے کی بجائے اپنے آپ کو کسی نئے مشغلے میں مصروف رکھیں

سگریٹ نوشی کو مکمل طور پر ترک کرنے کے اپنے ارادے کو پختہ رکھیں کیونکہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے کچھ عرصہ بعد اس کی طلب پہلے سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے

یوگا اور مراقبے کی مشق سے سگریٹ نوشی سے جان چھڑانے میں آسانی ہوتی ہے

باقاعدگی کے ساتھ ورزش کریں، ورزش کرتے وقت دماغ سے ایسے کیمیائی مادے خارج ہوتے ہیں جو راحت اور سکون کا سبب بنتے ہیں اور سگریٹ نوشی کی طلب کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں

جب سگریٹ نوشی کی طلب ہو تو تھوڑا سا لیموں کا رس چوس لیں

انگور کھانے سے سگریٹ نوشی کی طلب میں کمی ہوتی ہے

سونف کو گھی میں بھون کر اپنے پاس رکھ لیں اور جب سگریٹ نوشی کی شدید طلب ہو تو آدھا چمچ سونف چبا لیں