وزن کم کرنا ایک انتہائی مشکل کام ہے اور اسے بڑھنے سے روکنا اور بھی زیادہ مشکل ہے، لیکن ورزش کے ساتھ ساتھ اپنی غذا اور طرز زندگی میں ایک مثبت تبدیلی لا کر آپ اپنے وزن میں کمی لا سکتے ہیں

اچھا ناشتہ
دن کا آغاز اچھے ناشتے سے کیا جائے، جو لوگ ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں دن کے بقیہ حصے میں بے وقت اور مضر صحت غذا کھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں جس سے صحت متاثر ہوتی ہے، ناشتے میں کچھ میٹھا ضرور استعمال کریں، میٹھا کھانے والے کو دن میں بھوک کم لگتی ہے اور مزید کیلوریز لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی

فائبر
اپنی غذا میں فائبر والی چیزوں کا اضافہ کیجئے، اس سے آپ کے دل کی صحت اور معده کی کارکردگی اچھی رہے گی اور وزن بھی نہیں بڑھے گا

گوشت
عام طور پر سبزی کھانے والے لوگ گوشت کھانے والے لوگوں کے مقابلے میں دبلے اور صحت مند ہوتے ہیں، غذا میں گوشت کی مقدار کم کر کے سبزیوں کے ذریعے پروٹین حاصل کرنا زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے

پروٹین
خواتین کو پنتالیس گرام تک جبکہ مردوں کو روزانہ پچپن گرام تک پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے، اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اتنی ہی مقدار میں پروٹین اپنی غذا میں شامل کریں کیونکہ فیٹس اور کاربوہائیڈریٹ کے مقابلے میں پروٹین کو ہضم کرنے کے لیے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے اور پروٹین کا زیادہ استعمال جسم میں فیٹس جمع کرنے کا باعث بنتا ہے

بلیک کافی
کافی میٹابولزم کو باره فیصد تک بڑھا دیتی ہے، لیکن طبی ماہرین کے مطابق روزانہ دو یا تین کپ سے زیادہ کافی نہیں پینی چاہیے

اضافی شکر
لوگ بغیر جانے ضرورت سے زیادہ شکر کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سی ایسی چیزوں میں شکر شامل ہوتی ہے جن کا ذائقہ میٹھا بھی نہیں ہوتا جیسے ڈبل روٹی اور ساسز وغیرہ اس لیے استعمال سے پہلے اس کے اجزاء ضرور پڑھ لیں اور اگر شکر کی مقدار زیادہ ہو تو استعمال نہ کریں

روم ہیٹر
سردیوں میں ہیٹر کا استعمال کم کریں اس سے ناصرف آپ کا بل کم آئے گا بلکہ ٹھنڈ کی وجہ سے جسم چالیس فیصد زیادہ برائون فیٹس بناتا ہے، یہ برائون فیٹس جسم کو گرم رکھنے کے لیے زیادہ کیلوریز جلاتے ہیں

فکر سے آزاد
کھانے کے وقت اگر آپ کو کسی طرح کی فکر ہے یعنی کوئی بڑا بل جمع کرانا ہے یا آپ کے سامنے سامان کی لمبی لسٹ موجود ہے تو ایسے میں آپ زیادہ کھائیں گے، ایک تحقیق کے مطابق پرسکون ماحول میں کھانے والے لوگ اسٹریس والے ماحول میں کھانے والوں سے اٹھارہ فیصد کم کھاتے ہیں

کھانے سے پہلے پانی
کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پئیں کیونکہ پانی کی کمی کی وجہ سے بھی زیادہ کھانا کھایا جاتا ہے خاص طور پر ورزش کرنے کے بعد اور کھانے سے پہلے پانی پینا نظامِ انہضام کو بھی بہتر کرتا ہے