پیٹ میں گیس بننا ایک عام سی شکایت ہے، اگر کھانا ٹھیک سے ہضم نہ ہو تو یہ معدے میں سڑنے لگتا ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں گیس بنتی ہے اور پیٹ پھولنے لگتا ہے، اکثر لوگوں کو اس کے لیے دوائیں استعمال کرنا پڑتی ہے، پیٹ کی گیس ختم کرنے کے لیے نہایت آسان علاج تحریر کیا جا رہا ہے جو آپ کو اس تکلیف سے فوری نجات دلائے گا

اجزاء
ایک کپ پانی، ایک سے دو چٹکی اجوائن، ایک چوتھائی چمچ پسا ہوا ادرک، آٹھ سے دس تازه پودینے کی پتیاں، آدھا چمچ خالص شہد

ترکیب و استعمال
ایک کپ پانی میں اجوائن، ادرک اور پودینہ ڈال کر قہوه تیار کر لیں اور چھان کر اس میں شہد ملا لیں، دن میں ایک یا دو مرتبہ ناشتے اور رات کے کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیا کریں، اس سے پیٹ کی گیس بھی ختم ہو گی اور نظامِ انہضام بھی بہتر ہو گا، یہ قہوه آپ کھانے کے ایک گھنٹہ بعد بھی استعمال کر سکتے ہیں

پرہیز
تلی ہوئی اور مرچ مصالحہ والی غذا سے پرہیز کریں، پانی کا استعمال زیاده کریں اور کبھی بھی پیٹ بھر کر کھانا مت کھائیں بلکہ بھوک رکھ کر کھایا کریں

معده کے تمام امراض کے مکمل ہربل علاج کے لئے ہمارے فون نمبر پر رابطہ کیجئے