بواسیر اور قبض دونوں بہت تکلیف ده بیماریاں ہیں، پانی کی کمی کی وجہ سے یہ بیماریاں شدت اختیار کر لیتی ہے، ان بیماریوں کے پھیلنے کی بنیادی وجہ ان بیماریوں کے بارے میں لاعلمی اور اس سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر نہ کرنا ہے

وجوہات
اس مرض کی کئی وجوہات ہیں جن میں مرغن غذائیں، مرچ اور مصالحہ جات کی زیادتی، میده کی اشیاء، ٹھنڈے مشروبات، چائے کا زیاده استعمال، تمباکو نوشی، دماغی محنت کی زیادتی، نشہ آور اشیاء کا استعمال، پانی تھوڑی مقدار میں پینا، ذہنی پریشانیاں یا ڈیپریشن، طویل المعیاد یرقان، ذیابیطس، حمل کے دوران سستی اور کاہلی، مستقل بیٹھے رہنا، بڑھاپے میں جسمانی حرکات میں کمی، وغیرہ شامل ہیں

علامات
مقام مقعد پر سوزش، جلن اور تناؤ کا ہونا اس مرض کا آغاز ہوتا ہے، رطوبت اور درد کا ہونا، اجابت کا شدید قبض سے آنا، رفع حاجت کے دوران یا بعد میں خون کا رسنا، دردِ سر، نظر کی کمزوری، دل کی گھبراہٹ، بے چینی، بھوک کی کمی، پنڈلیوں میں ہلکا درد، زبان کا میلا ہونا بواسیر کی عام علامات ہیں

انجیر سے علاج
بواسیر کے علاج کے لئے انجیر بہترین غذا ہے رات کو تین دانے انجیر پانی میں بھگو دیں رات بھر بھیگا رہنے دیں صبح پانی سمیت ان انجیروں کو نہار منہ کھا لیں اور یہ عمل تین سے چار ہفتے تک دہرائیں

پانی سے علاج
بواسیر کا درد پانی کی کمی کی وجہ سے شدت اختیار کر لیتا ہے، پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، صبح نہار منہ دو سے تین گلاس پانی ضرور پیا کریں

اسپغول سے علاج
روزانہ رات کو ایک بڑا چمچ اسپغول نیم گرم دودھ یا پانی میں حل کر کے پی لیا کریں، چند دنوں میں ہی فرق پڑ جائے گا

غذائی پرہیز
مٹھائی، انڈا، مرغی، مچھلی، بڑے جانور کا گوشت، پالک، میتھی، بینگن، چاول، نان، مرچ مصالحے والی اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں، پھل، سبزیاں، سلاد، دودھ، دہی اور پانی کا استعمال زیاده کریں، پیٹ بھر کے کھانا مت کھائیں بلکہ ہمیشہ بھوک رکھ کر کھایا کریں

ہر قسم کی بواسیر اور امراضِ معده کے مکمل علاج اور پاکستان میں کہیں بھی ہماری ادویات بذریعہ کوریئر سروس حاصل کرنے کے لئے ہمارے فون نمبر پر رابطہ کیجئے